ایسے تین مذاق جو کہ آپ کی زندگی تباہ کر دیں گے ۔

ایسی تین چیزیں جو آپ چاہے مذاق سے کہیں یا چاہے سنجیدگی سے کہیں وہ ہوجاتی ہیں چاہے آپ کی نیت بالکل بھی نہ ہو۔

اگر بیٹھے بیٹھے آپ اپنی بیوی کو بھی مذاق میں کہیں گے جاؤ میں طلاق دی تمہیں تو وہ طلاق ہو جائے گی ۔کوئی انسان بیٹھے بیٹھے صرف یہ کہہ دے

کہ میں نے اپنی بیٹی کا نکاح آپ سے کر دیا ہے اور آگے بیٹھا انسان یہ کہہ دے کہ میں نے قبول کرلیا ہے تو یہ نکاح بھی ہو جائے گا ۔اسی طرح اگر کوئی کہے

کہ میں نے رجوع کر لیا تو وہ ہو جائے گا ۔اسی طرح دوسری روایت میں ایک اور بات کا تذکرہ آیا ہے ۔اگر آپ اپنے کسی غلام سے کہہ دیں کہ تم آزاد ہو تو وہ آزاد ہو جاتا ہے ان تین باتوں میں کھیل کود بھی جائز نہیں تو خبردار ان تین باتوں کو اپنے زبان پر نہ لائیں چاہے آپ سنجیدگی سے کہیں یا مذاق سے کہیں

۔اسی لئے کہتے ہیں کہ اپنی زبان پر لگام رکھیں اور اپنی زبان کو کم سے کم استعمال کریں زبان پھسلنے والی چیز ہے جو ایک بات زبان سے پھسل جاتی ہے وہ پھر بات واپس نہیں آسکتی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *