حسن علی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔۔

قائد اعظم ٹرافی اپنے اختتام کے قریب ہے، فائنل میچ خیبر پختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا، سنٹرل پنجاب کی کپتانی نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کر رہے ہیں۔ایک وقت تھا جب سنٹرل پنجاب کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر تھی، کیوں کہ پہلے دو ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گئے تھے، اور سنٹرل پنجاب کے صرف دس پوائنٹ تھے۔

اس کے بعد سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا، اگلے کھیلے جانے والے 6 میچز جیت لئے اور پوائنٹ ٹیبل پر سنٹرل پنجاب کی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی، اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، حسن علی کی کپتانی میں ان کی ٹیم سینٹرل پنجاب نے ناممکن کو ممکن کر دیکھایا۔ اب سینٹرل پنجاب کے پوائنٹس کی تعداد 128 ہے، سنٹرل پنجاب نے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 10 بونس پوائنٹ بھی حاصل کیے۔۔

اگر ہم کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے،بات کریں تو حسن علی قائد اعظم ٹرافی کے اس سیزن کے کامیاب ترین کپتان ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے گراؤنڈ کے اندر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا، اور ان کی اپنی کارکردگی اس پورے ٹورنامنٹ کے اندر شاندار رہی ہے، اگر ہم ان کے باؤلنگ کی بات کریں تو انہوں نے 8 میچ کھیل کر 38 وکٹیں حاصل کیں ہیں، اور ان اس ٹورنامنٹ میں بہترین باؤلنگ 32 رنز دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ حسن علی نے اپنی کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا، اور قومی ٹیم میں انٹری کیلئے ایک دفعہ پھر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *