محمد حفیظ کےلئے سال 2021 کا پہلا تحفہ۔۔

محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں، محمد حفیظ نے پاکستان کے لئے کرکٹ کی لمبی اننگز کھیلی ہے، اس وقت محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں، محمد حفیظ کی عمر 40 سال ہے، 40 سال عمر ہونے کے باوجود حفیظ کی پرفارمینس میں کمی نہیں آ رہی ہے، محمد حفیظ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو اس لیجنڈ کھلاڑی سے سیکھنا چاہتے۔

محمد حفیظ کے لئے سال 2020 لکی ثابت ہوا ہے، محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، محمد حفیظ نے سال 2020 میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز محمد حفیظ نے بنائے ہیں، انہوں نے اس سال ٹوٹل 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، 10 میچوں کی 8 اننگز میں محمد حفیظ نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز کی اوسط سے 415 رنز سکور کیے ہیں، جس میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، محمد حفیظ کا زیادہ سے زیادہ سکور 99 رنز ہے ،جو انہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا ہے۔

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے اوپر بھی کچھ اعداد شمار جاری کیے،جن کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں محمد حفیظ نے 10172 رنز بنائے جس میں 19 سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس کے علاہ انہوں بہترین اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 183 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *