دولت کا وظیفہ ، امیر ہونے کا عمل

آج کے عمل سے آپ کے گھر میں رزق ہی رزق ہو گا اگر آپ کی دعا قبول نہیں ہوتی تو آپ کو ایک بچے کی مثال دیتے ہیں کس طرح بچہ رو رو کر اپنی بات منوا لیتا ہے رزق کے اسباب اللہ تعالیٰ ارشادفرماتاہے: قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ۝۱۱(سورۂ جمعہ)ترجمہ:آپ فرمادیجئے کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ کھیل اور تجارت سے بہتر ہے اور اللّہ تعالیٰ سب سے بہتر رازق ہے۔ ایک دوسرے مقا م پر اللہ تعالیٰ کاارشادہے: إِنَّ اللّٰهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ۝۳۷ (آل عمران) ترجمہ:بے شک اللہ جسے چاہتاہے بے۔

حساب رزق دیتا ہے۔ مزیداللہ تعالیٰ ارشادفرماتاہے : اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ …۝۱۹(شوریٰ) ترجمہ:اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے جسے چاہے رزق عطافرماتاہے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر لطف وکرم فرمانے والاہےاوروہ جسے چاہتاہے رزق دیتا ہے، چنانچہ اگر کبھی کسی کی روزی کم ملے یاسرے سے ہی نہ ملے تو اُسے اس آیت کوپیش نظر رکھنا چاہیے کہ رزق کم ملنے یا بالکل نہ ملنے میں ضرور اس کا کوئی نہ کوئی لطف وکرم اور اس کی حکمت پوشیدہ ہے۔

اوربندے کے رزق میں جوکمی بیشی ہوتی ہے وہ بھی اللہ ہی کی جانب سےہوتی ہے،ارشادباری تعالیٰ ہے: إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِيرًا بَصِيرًا۔(اسرا:۳۰) ترجمہ:بیشک تمہارا رب جسے چاہے رزق کشادہ دیتا ہے اور جسے چاہے کم دیتا ہےبےشک وہ اپنے بندوں کو خوب جانتا (اوراُن کے احوال کو) دیکھتا ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے رزق نہ ملنے کے ڈرسے بچوں کے قتل پرسخت بندش فرمائی ہے،اللہ کا ارشادہے: وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ۔(انعام ) ترجمہ:اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے نہ مارو ،ہم تمھیں بھی رزق دیتے ہیں اور انھیں بھی۔ لیکن اس سے زیادہ تر لوگ غافل ہیں جیساکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشادفرماتا ہے: قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ۔(سبا:۳۶ ترجمہ:اے محبوب! فرمادیجئے کہ بےشک میرا رب رزق وسیع کرتا ہے۔

جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے (جس کے لیے چاہے) لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے ۔ اسی بطرح انسان کو بھی چاہیے کہ اللہ سے گرگڑا کر مانگے اللہ اپنے بندوں سے ستر ماوں سے زیادہ پیار کرتا ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے بندے کی دعا نہ قبول کریں آج کا دولت و رزق کا وظیفہ آپ نے عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے آپ نے سورہ الشرح 100 مرتبہ اول و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھنا اس وظیفے کی برکت سے اور اللہ پاک کے حکم سے ہر حصے میں رزق ہو گا رزق کی تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *