ایک ہفتے میں بال ڈبل آنا شر وع آپ بھی ضرور آزما ئے

پاکستان میں مرد ہوں یا خواتین سب ہی کو بال گرنے اور خشکی کا مسئلہ درپیش ہے۔ خواتین کی بات کی جائے تو انہیں اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بال لمبے نہیں ہوتے۔ذیل میں آپ کیلئے ایسے ہی چند آزمودہ گھریلو نسخے پیش کیے جا رہے ہیں، جس پر عمل کرکے نہ صرف آپ اپنے بالوں کو خشکی جیسے مسئلے سے پاک کرسکیں گی، بلکہ بالوں کو لمبا اور گھنا بھی بنا سکیں گی۔بالوں کیلئے سرسوں کا تیل بہت مفید ہوتا ہے۔

جب کہ زیتوں کا تیل بھی بالوں کی لمبائی بڑھانے میں کارآمد ہوتا ہے۔ بالوں کی نگہداشت کیلئے ضروری ہے کہ آپ ان کا خیال بھی رکھیں۔ مثلاً نہانے کے بعد گیلے بالوں کو تولیے سے ہرگز خشک نہ کریں۔ بالوں کیلئے بازار میں دستیاب شیمپو دیکھ بھال کر استعمال کریں۔ بالوں کو غیر معیاری رنگوں سے رنگنے میں احیتاط کریں۔

بالوں کو جلدی لمبے کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے، اس سے بالوں کی پیداوار تیزی آتی ہے ۔ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھائیں، کاپر، زنک، میگنیشیم وغیرہ پر مشتمل غذا کا استعمال کریں۔ وٹامن اے، بی، سی کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے۔ مچھلی، شملہ مرچ، پالک، بند گوبھی، چکی کا آٹا، دہی، انڈے، چکن، یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔ شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے بالوں میں تیل لگائیں۔ تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔ دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *