کھوتے کی یہ تصویر تو آپ نے بہت دفعہ دیکھی ہوگی لیکن کیا آپ اس کی حقیقت جانتے ہیں؟ فوجی نے کھوتا کندھے پر کیوں اٹھا رکھا ہے؟ آپ بھی جانئے

! سوشل میڈیا پر آپ نے کئی دفعہ ایسی چیزیں، ویڈیو ز یا تصاویر دیکھتے ہیں جن کی وجہ کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہوتا، ایسی ہی زیر نظر تصویر ہے جومختلف اوقات میں آپ کی نظروں سے گزری ہوگی لیکن شاید اس کی حقیقت معلوم نہ ہو، اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔زیر نظر تصویر میں ایک فوجی نے گدھے کو اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔

اور سینئر صحافی ارشد شریف نے بتایا کہ “1958میںالجزائر کی جنگ کے دوران یہ تصویر لی گئی جس میں ایک فوجی نے گدھا اٹھا رکھا ہے کیونکہ ممکنہ طورپر اس جگہ پر بارودی سرنگیں بچھی تھیں، اگر گدھے کو آزاد چلنے دیا جاتا تو ممکنہ طورپر وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا سکتا تھا ، کیا سبق ملا ؟”۔

یادرہے کہ الجزائز کی جنگ یا الجزائر کی آزادی کی جنگ سنہ 1954 سے سنہ 1962 ء تک چلتی رہی، یہ لڑائی فرانس اور الجیرین نیشنل لبریشن فرنٹ کے درمیان ہوئی جس کے نتیجے میں الجزائر کو فرانس سے آزادی ملی ۔ تصویر شیئر ہونے اور وضاحت پر صحافی اور اینکر پرسن اجمل جامی نے لکھا کہ “یہ تصویر مختلف وجوہات کی بناء پر سوشل میڈیا پر اکثر استعمال کی جاتی ہے، اس تصویر کا پس منظر شیئرکرنے پر ارشد شریف صاحب شکریہ، الجزائز کی جنگ، پلیز نوٹ”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *