چہرے کی دلکشی اور نور بڑھانے کا وہ وظیفہ

خواتین کے ساتھ ساتھ اب مرد بھی اپنے چہرے کو نکھارنے اور دلکش بنانے کی کوشش میں ادویات اور کریموں کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ ایک دوا اور کریم ایسی بھی ہے جو شان کریمی سے اپنے خاص بندوں کے چہروں کو روشن بنادیتی ہے۔انکی صورت اور شخصیت میں جاذبیت پیدا ہوجاتی ہے،ایسا حسن و جمال پیدا ہوتا ہے کہ نگاہ اس پر ٹک نہیں سکتی۔یہ مومنوں کے چہرے ہوتے ہیں جو اللہ سے محبت میں متوکل ہوتے ہیں۔انہیں دنیا کا کوئی لالچ نہیں ہوتا۔وہ دل سے اللہ کی عبادت اور اسکی تسبیح کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی تسبیح بتاتے ہیں جو باوضو رہ کر اور درود خضری اول آخر پڑھنے کے بعد روزانہ اکیالیس سو بار پڑھنی ہوگی۔یہ وظیفہ اکیالیس دن جاری رکھنا ہے،نماز فجر یا نماز عشا ء کے بعد پڑھ لیں۔یا اللہ یا مصوّرعموماََ آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ پنج گانہ نماز اور ذکر واذکار میں مصروف رہنے والے افراد کے چہروں میں سکون، جاذبیت اور دلکشی پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا رنگ گندمی ہو یا ان کی رنگت سیاہ بھی ہو تب بھی چہرے میں دلکشی اور کشش محسوس ہوتی ہے اور اس میں پنہا راز یہ ہے کہ ایسے افراد روحانی طور پر مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔انہیں یہ روحانی قوت رب تعالیٰ کی عبادت اور ذکر سے حاصل ہوتی ہے۔آج کل ہمارے معاشرے میں مرد حضرات بھی خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے نظر آتے ہیں

اور اس سلسلے میں مختلف کریموں اور ٹوٹکوں کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں جبکہ خوراک کے حوالے سے بھی نہایت محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں اور اس حوالے سے جب ان سے پوچھا جائے تو وہ اس کی وجہ چہرے اور جسم کی خوبصورتی کیلئے بتاتے ہیں ۔ روحانی قوت سے چہرے کی خوبصورتی اس خوبصورتی اور دلکشی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور یہ حاصل کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کے ساتھ صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی اور عبادت کو اپنانا پڑتا ہے جس میں کوئی پیسہ بھی خرچ نہیں ہوتا ۔ ایسے افراد کو جو اپنے چہرے کو پرسکون، جاذب نظر اور دلکش بنانا چاہتے ہیں وہ نمازپنج گانہ کو عادت بنا لیں اور ہر وقت باوضو رہیں جبکہ اس کے ساتھ درود خضری اول و آخر پڑھنے کے بعد روزانہ 41سو بار 41دن یا اللہ یا مصور پڑھیں۔انشا اللہ ان کے چہرے شان کریمی سے روشن ہو جائیں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *